ساگو دانہ کیا ہے

ساگو دانہ ایک پام نما درخت ہے جس کو ساگو پام (Sago Palm)  کہا جاتا ہے۔ اسے تنے کے درمیانی اسفنج نما حصے سے نکالا جاتا ہے۔ ساگو دانہ کی کھیر بنائی جاتی جسے بچوں کو استعمال کرایا جاتا ہے۔  اس کے خواص، فوائد اور استعمال درج ذیل ہیں۔

مختلف زبانوں میں نام

اردو میں ساگو دانہ

ہندی، پنجابی، بنگالی میں سابو دانہ

انگلش میں Sago Pearls

ماہیت

ساگو دانہ خشخاش سے بڑے سفید دانے ہیں جو ایک درخت کے تنے سے حاصل ہوتے ہیں ان کا ذائقہ پھیکا اور لیسدار ہوتا ہے۔

ساگو دانہ کا درخت
ساگو دانہ کا درخت

مزاج

گرم و تر درجہ اول۔

مقام پیدائش

انڈونیشیا، ملائشیا اور فلپائن۔

نفع خاص

مسمن بدن اور مقوی باہ۔

مضر

بے ضرر۔

مصلح

شیرو شکر۔

بدل

اراروٹ۔

مقدارخوراک

10 گرام سے 30 گرام تک یا بقدر ہضم۔

ساگو دانہ کے فوائد اور استعمال

  • اسہال پیچش بخار کے مریضوں کیلئے بہترین غذاہے۔
  • بدن کو فربہ کرتاہے۔
  • دودھ میں اس کی کھیر بہت لذیذ ہوتی ہے۔ لیکن پانی میں بھی اس کی کھیر پکا کر کھائی جاتی ہے۔
  • لطیف اور زود ہضم ہے۔ بیمارکی طبعیت کے بالکل موافق ہے۔
  • ساگودانہ زیادہ تر دودھ میں پکا کر شکر سفید یا مصری سے شیریں کرکے پلایا جاتا ہے۔ اگر دودھ مضر ہوتو مغز بادام مغز کد و کے شیرے یا پانی میں پکا کر شیریں کر کے پلا سکتے ہیں۔
  • اس میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کی افزائش اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
  • یہ وٹامن کے، کیلشیم اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ اجزاﺀ ہڈیوں کی صحت بہترین بنانے اور انہیں لچکدار بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
  • یہ  پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
  • اس میں پائے جانے والے کاربو ہائیڈریٹس آپ کی توانائی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے افراد جو اکثر سستی اور کاہلی کی شکایت کرتے ہیں انہیں ساگو دانہ ضرور کھانا چاہیے۔
  • اس میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس وزن میں اضافہ بھی کرتے ہیں- اسی لیے ایسے افراد جو بہت زیادہ کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں ساگو دانہ کو ضرور شامل کریں۔
  • وزن اور قد بڑھانے کے لئے 25 گرام ساگو دانہ، 10 عدد صاف ستھری بڑی منقہ کے دانے، چینی حسب ذائقہ اور دودھ 250 ملی لیٹر۔ سب سے پہلے دودھ کو ابالیں اور اس میں ساگو دانہ، منقہ اور چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر چمچے سے ہلاتے ہوئے پکاتے جائیں جب کھیر جیسا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں۔ روزانہ نہار منہ ناشتے میں یہی کھائیں کم از کم چھ ماہ تک پابندی کے ساتھ۔ اس کا استعمال دبلے بدن کو موٹا اور صحت مند کرتی ہے اور قد بڑھانے میں بھی معاون ہے۔

ساگو دانہ غذائیت سے بھر پور

یہ نشاستے اور کاربو ہائیڈریٹس سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس میں صرف تھوڑی مقدار میں پروٹین اور فائبر ہوتا ہے۔ 100 گرام ساگو دانہ میں غذائیت (Nutrition) چارٹ درج ذیل ہے۔

کیلوری332
پروٹین1 گرام سے بھی کم
کاربس83 گرام
فائیبر1 گرام سے بھی کم
زنک%11 

ساگو دانہ کی کھیر بنانے کا طریقہ

ساگو دانہ کی کھیر بچوں کے لئے ایک مشہور غذا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے۔

ساگو دانہ بنانے کا طریقہ
ساگو دانہ50 گرام
چینی75 گرام
دودھ1/2 لیٹر

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: ایک برتن میں دودھ ڈال کر چولھے پر رکھیں اور خوب جوش دے کر صاف کیا ہوا ساگو دانہ شامل کریں۔ 10 منٹ بعد آنچ ہلکی کر دیں۔ پھر اس میں چینی شامل کر کے چمچ سے ہلاتے رہیں۔ جب یہ ساگو دانہ گل جائے اور کھیر کی شکل اختیار کر لے تو چولھے سے اتار کر پلیٹ میں ڈالیں اور ٹھنڈا ہونے پر بچوں کو کھلائیں۔

ضروری احتیاط: بچوں کے لئے ساگودانہ کی کھیر بناتے وقت ساگو دانہ پہلے تھوڑے سے پانی میں گلا لیں اس طریقہ سے کھیر اچھی بنتی ہے۔

مزید جانئے: اسرول (چھوٹی چندن) کے خواص، فوائد اور استعمال