مویز جس کو عرف عام میں منقیٰ کہتے ہیں یہ دراصل دھوپ میں خشک شدہ انگور ہے اور عام انگور سے بڑا اوراندرسے بیج ہوتے ہیں ۔ اس کو خشک ہونے پرمویز منقیٰ کہتے ہیں۔ چھوٹے انگور کو جب خشک کرلیا یا بیل پر خشک ہوجاتا ہے۔ تو اس کو کشمش کہتے ہیں۔
مختلف زبانوں میں نام
عربی میں زبیب الجبل
فارسی میں مویز
سندھی میں دراکھ
ہندی میں منکا
پنجابی میں منقیٰ
انگریزی میں Raisins
مقام پیدائش
پاکستان، کشمیر، افغانستان اورہندوستان۔
مزاج
گرم تردرجہ اول۔
افعال
کیثرالقداء، منضج، غلیظ، مفتح سدد ملین شکم، محلل، جالی، مقوی معدہ و آمعاء و جگر، محرک باہ، مسمن بدن۔
مویز، منقہ کے فوائد اور استعمال
جن مریضوں کو عام غذا نہ دینی ہو، ان کو غذ ا ن کے قائم مقام صرف منقیٰ کھلائی جاتی ہے۔ اس کو اخلاطہ غلیظ کے نضج دینے کے لئے امراض باردیہ بلغمیہ وسوداویہ میں دیگر ادویہ منضجہ کے ہمراہ نقوعاً پلایا جاتا ہے۔ ادویہ مسہل میں شامل کرنے سے ان کے فعل کی اعانت کرتی ہے۔
تلین کے لئے بادیان کے ہمراہ بصورت شیرہ دیتے ہیں۔
اس کا بیج دور کرکے استعمال کریں۔
بریاں کرکے گرم گرم کھلانا کھانسی کے لئے مفیدہے۔
دائمی قبض میں اس کو کھلایا جاتا ہے۔
معدہ وجگر کوطاقت دینے کے لیے مفید ہے۔
معدہ و آمعاء کے زخموں کو صاف کرنے کے لئے کھلایا جاتا ہے۔
کھانسی میں منہ میں رکھ کر چوستے ہیں اور مقوی باہ قرص یا معجون میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ مسمن بدن بھی ہے۔
پہلے زمانے میں جب کیپسول نہیں ہوتے تھے تو زہریلے جوہر مثلاً جوہر منقیٰ جوہر رس کپور اور جوہرسنکھیا وغیرہ مویز کا دانہ نکال کر اس میں بند کرکے کھلایا جاتا تھا تاکہ وہ حلق میں خراش یا آبلے پیدا نہ کرسکے۔

استعمال بیرونی
اورام کو نضج دینے اور تحلیل کرنے کے لئے طلاًء مستعمل ہے۔ جالی معدہ و آمعاء ہونے کے علاوہ جالی قروح بھی ہے۔ چنانچہ قروح خبیثہ وغیرہ میں طلاًء استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثراطباء پہلے اور آج بھی اس کو حب یا قرص بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔
نفع خاص
کیثرالقدا، امراض بلغمیہ۔
مضر
گردے کے لئے۔
مصلح
سکنجین اور خشخاش۔
بدل
کشمش۔
مقدارخوراک
9 سے 11 دانے۔
منقہ کے چند ٹوٹکے
ہاضمے کی بہتری کےلیے
منقہ فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس لیے یہ ہاضمے کے لیے مفید ہے۔
روزانہ 3 عدد منقہ کو آدھ کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح ناشتے سے آدھ گھنٹہ قبل منقہ کھا کر پانی پی لیں۔
اس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
روزانہ 3 عدد منقہ کو آدھ کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح ناشتے سے آدھ گھنٹہ قبل منقہ کھا کر پانی پی لیں۔
اس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھانے کے لیے
منقہ میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے قوت مدافعت بڑھانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔
اس کی وجہ سے آپ کا جسم مختلف اقسام کے انفیکشن سے بچ جاتا ہے۔
یہ خون صاف کرتا ہے جس کی وجہ بیماریاں دور رہتی ہیں۔
اس کی وجہ سے آپ کا جسم مختلف اقسام کے انفیکشن سے بچ جاتا ہے۔
یہ خون صاف کرتا ہے جس کی وجہ بیماریاں دور رہتی ہیں۔
آنکھوں کی روشنی بڑھانے کےلیے
منقہ آنکھوں کی روشنی بڑھانے میں انتہائی مفید ہے۔
ایک کپ دودھ گرم کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گھی اور 3 عدد منقہ شامل کریں، روزانہ کسی بھی وقت استعمال کریں۔
اس سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے۔
منقہ میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی نظر کی کمزوری کو دورکرتا ہے۔

ہائی بلڈپریشر کےلیے
منقہ ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے لیے بہت مفید ہے ۔
روزانہ نہار منہ ایک منقہ اور ایک لہسن کا ٹکڑا ایک ساتھ کرش کرکے کھائیں ۔
انشاء اللہ کبھی ہائی بلڈپریشر کی شکایت نہیں ہوگی۔
روزانہ نہار منہ ایک منقہ اور ایک لہسن کا ٹکڑا ایک ساتھ کرش کرکے کھائیں ۔
انشاء اللہ کبھی ہائی بلڈپریشر کی شکایت نہیں ہوگی۔
طب نبویﷺ اورمنقہ
حضرت تمیم الداریؓ نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں منقہ کا تحفہ پیش کیا۔ اپنے ہاتھوں میں لے کر انہوں نے فرمایا اسے کھاؤ کہ یہ بہترین کھانا ہے۔ یہ تھکن کو دور کرتا ہے، غصہ کو ٹھنڈا اور اعصاب کو مضبوط کرتا ہے۔ سالن کو خوشبودار بناتا بلغم کو نکالتا اور چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ دوسری روایت جو کہ حضرت علی ؑ سے ہے، اس میں یہ اضافہ ہے کہ یہ سانس کو خوشبودار کرتا ہے اور غم کو دور کرتا ہے۔
مزید جانئے: سنا مکی کا استعمال فوائد اور نقصانات