مردوں کے مخصوص امراض – کامل ہربل https://blog.kamilherbal.com Sun, 18 Feb 2024 17:11:08 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9 https://blog.kamilherbal.com/wp-content/uploads/2020/04/cropped-300-DPI-logo-scaled-1-150x150.jpg مردوں کے مخصوص امراض – کامل ہربل https://blog.kamilherbal.com 32 32 مردانہ کمزوری کیا ہے وجوہات علامات اور علاج https://blog.kamilherbal.com/mens-diseases/%d9%85%d8%b1%d8%af%d8%a7%d9%86%db%81-%da%a9%d9%85%d8%b2%d9%88%d8%b1%db%8c-%d9%88%d8%ac%d9%88%db%81%d8%a7%d8%aa-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%aa-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac/ Tue, 12 May 2020 11:18:42 +0000 https://www.kamilherbal.com/?p=355 جسمانی قوت اور جنسی قوت

آج میں جس موضوع پر لکھ رہا ہوں وہ مردانہ کمزوری اس کی وجوہات، علامات اور اس کے دیسی علاج کے بارے میں ہے۔ دراصل مردانہ قوت دو قسم کی ہوتی ہے ایک جسمانی قوت دوسری جنسی قوت یہ دونوں لازم ملزوم ہیں۔

جسمانی قوت

جسمانی قوت انسانی جسم کی قوت و توانائی کانام ہے جو تمام اعضاء میں جمع ہوتی ہے۔ اس قوت کے ذریعے آدمی وہ تمام کام کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جو جسم کی قوت سے سر انجام پاتے ہیں ان میں بوجھ اٹھانا بھی شامل ہے۔

جنسی قوت

دوسری قوت جنسی قوت ہےجسے عرف عام میں مردانہ طاقت کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ انسان کے جسم کے اندر ویرج یعنی مادہ منویہ کی طاقت سے تعلق رکھتا ہےانسانی زندگی کےلئے یہ دونوں طاقتیں لازمی ہیں۔ کیونکہ ایک طاقت کے ذریعے روز مرہ کے کاموں کو سر انجام دینا ضروری ہوتا ہے اور دوسری طاقت کے ذریعے نسل کی پیداوار کا اہم ترین کام لینا مقصود ہوتا ہے اس لئے ان دونوںکی اہمیت اپنی اپنی جگہ انتہائی اہم ہے۔ انسانی زندگی میں دونوں کا صحت مند اور توانائی کا مظہر ہونا ضروری ہے۔

نسل انسانی کی بقاء

ہم یہاں پر جس طاقت کا ذکر کر رہے ہیں وہ مردانہ قوت ہے۔ اس قوت کی عظمت کا اندازہ تو اس بات سے ہی لگ سکتا ہے کہ اس سےنسل انسانی کی بقاء ہے۔ یہ قوت جتنی مضبوط ہوگی ظاہر ہے نسل بھی اتنی ہی زیادہ طاقتور پیدا ہوگی۔ اس لئے اس قوت کا بحال رہنا یا اسے قائم رکھنا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ خود انسانی زندگی کا وجود ضروری ہے۔

سن بلوغت

جسم کے اندر جنسی طاقت ایک انتہائی زور آور قوت کے طور پر خودبخود پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اس کی نموداس وقت ہوتی ہے جب کہ آدمی جوانی کی منزل میں قدم رکھتاہے۔ اس منزل کو سن بلوغت کا نام دیا گیا ہے جب آدمی سن بلوغت کو پہنچتا ہے تو اس کے اندر بے چینی سی پیدا ہونے لگتی ہے۔ اور اس کےجنسی عضوکے اندر بجلی کی سی رو پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کی بنا پروہ تن جاتاہے۔ یہ تناو قدرت کا ایک عطیہ ہے۔

کیونکہ یہ تناو جسی عمل کا لازمی جزو ہے۔ یہ تناو جتنا سخت اور مضبوط ہوگا اتنی ہی قوت زیادہ سمجھی جائے گی۔ کیونکہ اس تناو نے ہی جنسی عمل میں ضربیں لگانے کا فعل سر انجام دینا ہوتاہے اور عورت کے جنسی عضو میں اپنی ضربوں سے ہلچل پیدا کر کے مادہ منویہ کو اندر داخل کرنے کے عمل کےلئے تیار کرنا ہوتا ہے جس سے کہ بچہ تیار ہوتا ہے۔ اس لئے یہ تناوجنسی عمل کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ انسانی زندگی کے لئے سانس۔

اگر کسی مرد کے جنسی عضو میں یہ تناوپیدا نہ ہو تو وہ نہ تو جنسی فعل سر انجام دے سکتا ہے اور نہ ہی اولاد پیدا کرسکتاہےاور نہ ہی جنسی فعل کی قوت پیدا کر سکتا ہے۔جنسی عمل میں مرد کو اپنے موثر اور باعمل ہونے کا ثبوت دینا ہوتاہے۔ اس لئے نہ صرف اسے جسمانی طور پر طاقت ور ہونا چاہیے بلکہ اسے جنسی طور پر بھی مضبوط ہونا چاہیےجنسی عمل کے دوران عورت اور مرد کے اندر قدرتی طور پر جذبات کا سمندر موجزن ہوتاہے اور چونکہ قدرت نے عورت کا جسم خوبصورت نرم اور گداز بنایا ہے اوراس کا جنسی عضو بھی ساکت رکھا ہے۔ اس لئے فطری طور پر عورت کے دل میں مرد کے پائیدار پر جوش اور انتہائی گرم عمل کی خواہش موجزن ہوتی ہے۔

جنسی قوت کی کمزوری

جو مرد پائیدار پر جوش اور انتہائی گرم عمل کو سر انجام نہیں دے سکتا وہ عورت کو خواہشات جنس پر کبھی غالب نہیں آسکتا ۔ جب ایک مرد ایک عورت کے فطری جنسی تقاضے کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا تو نہ صرف وہ منشائے قدرت کی تکمیل کرنے میں ناکام رہےگا۔ بلکہ عورت کی نظروں میں بھی اس کی کوئی وقعت نہیں رہےگی۔

بھر پور جنسی طاقت

جس مرد کے اندر مردانہ قوت بھر پور ہوگی وہی زندگی کا صیح لطف اٹھا سکتا ہے۔ خاص طور پر جنسی عمل میں مردکا کرداربڑا ہی فعال ہوتاہے بلکہ محنت طلب ہوتاہے مگر قدرت نے اس فعل کے اندر جو لذت اور مزا رکھا ہے اس کی وسعت اتنی لا محدود ہے کہ اسے لفظوں میں بیان کیا ہی نہیں جاسکتا۔ جب ایک صحت مند مرداور ایک صحت مند عورت جنسی عمل سر انجام دیتے ہیں تو وہ دنیا اور مافیہا سے بے نیاز ہو جاتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک دوسرے کے اوپر نیچےنہیں بلکہ آسمانوں پر اڑتے ہوئے محسوس کرتے ہیں جنسی عمل کے وقت عورت اور مرد کی دنیا ہی اور ہوتی ہے مگر یہ صرف اسی مرد اور عورت کے نصیب میں ہوتی ہے جن کے جسم جسمانی صحت اور جنسی طاقت کے خزانے رکھتے ہوں۔

غلط کاریاں اور نقصانات

مردانہ قوت کو سنبھال کر نہ رکھنے کے بے شمار نقصانات ہیں سب سے بڑا نقصان تو یہ ہوتا ہے کہ اسے تیزی سے ضائع کرنے سے صحت زوال پذیر ہونے لگتی ہے۔ جس سے دل و دماغ سخت متاثر ہوتے ہیں دماغی قوت کو سخت جھٹکا لگتاہے۔ دل کی دھڑکن میں کمی واقع ہو جاتی ہے جو دل کے کمزور ہوجانے کی دلیل ہوتی ہے۔

مردانہ قوت کو ضائع کرنے کی وجہ سے بینائی پر بھی سخت اثر پڑتاہے۔ اور جسم کے تمام اعضا میں بھی بہت جلد کمزوری کے آثار نمودار ہونے لگتےہیں اور پھر ایسا وقت آجاتاہے جب کہ قوت یادواشت ساتھ چھوڑ دیتی ہے۔ کام کاج میں دل نہیں لگتاجس کی وجہ سے کاروبارزندگی میں سخت تعطل پیدا ہو جاتا ہے۔

جنسی معاملات میں عورت کے نزدیک مرد کے ناپسندیدہ ہونے کی وجوہات

جب جسمانی اور جنسی طاقت اپنا سکہ منوانے کی سکت کھو دیتی ہے تو حسن کی قدروقیمت بھی محض نظریاتی بن کر رہ جاتی ہے کیونکہ جب ایک مرد ایک حسین وجمیل ، رعنا اور خوبصورت عورت کی جذباتی آرزوں اور تمناوں کو پورا کرنے کی اہمیت سے ہی محروم ہوگا تو اس کے حسن کی قدردانی کا حق کیونکر اداکرسکے گا۔

بے شک زندگی کے اور لوازمات بھی بہت اہم ہیں جن میں اچھی رہائش آسودہ حالی پر وقار معاشرتی ماحول اور زندگی کی دیگر سہولتیں بہت ہی قابل ذکر ہیں۔ لیکن مردانہ جنسی قوت زندگی کا ایسا لازمہ ہے کہ جب یہ میسر نہ ہو تو باقی ساری سہولتیں بھی بے معنی سی معلوم ہونے لگتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب مردانہ صلاحیت کو فوقیت قائم نہیں رہتی تو عورت کے نزدیک ایسے مرد کی کوئی اہمیت نہیں رہتی بلکہ وہ اسے ناپسندیدہ نظروں سے دیکھنے لگتی ہے۔

ایسے کتنے ہی واقعات ہیں جن میں ایک عورت نے محض اس لئے اپنے کھاتے پیتے امیر کبیر خاوند کو چھوڑ دیا کہ اس میں مردانہ صلاحیت برائے نام تھی، اور وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ چلی گئی جو اگرچہ مالی طور پر آسودہ حال نہ تھا لیکن مردانہ صلاحیتوں کی نعمت سے مالا مال تھا اس عورت نے غربت میں زندگی بسر کرنا گوارہ کر لیا لیکن اپنی جنسی طلب کی محرومی کو طول دینا پسند نہ کیا۔

کامیاب شوہر

اگر آپ کی ازواجی زندگی میں کہیں کوئی ناخوشگوار پہلو پیدا ہو گیا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری دوسرے فریق پر نہ ڈالے بلکہ غور کرے کہ کہیں آپ خود تو اس چیز کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

ممکن ہے کہ آپ اپنی بیوی کی طرف پوری توجہ نہ دیتے ہوں اور وہ محسوس کرتی ہو، ہو سکتاہےکہ آپ کی ازواجی زندگی میں ناخوشگواری پیدا ہو گئی ہو یا پھر بات بات پر آپ بیوی کو ٹوکنے لگتے ہوں جس وجہ سے اس کی خود داری کو ٹھیس لگتی ہو۔ کیونکہ تحقیقات سے معلوم ہو ا ہے کہ ازواجی زندگی میں ناکامی کی وجہ مذکورہ بالا وجوہات میں سے ہی کوئی نہ کوئی ہوتی ہیں۔

اگر آپ کی بیوی واقعی ان وجوہات میں سے کسی ایک کے سبب دکھی ہے تو آپ کو سکھ کی طرف سے مایوسی نہیں ہونی چاہیے بلکہ بیوی کے خیالات میں تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کیجئے اور یہ بات مت بھولیں کہ ایسا کرنا آپ کے اختیار میں ہے۔ آپ مناسب رویہ اختیار کر کے ان اختلافات کو دور کر سکتے ہیں اور ایک کامیاب اور خوشگوار ازواجی زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ایک کامیاب شوہر بھی کہلانے کے حقدار ہوں گے۔

قوت باہ

نئی نئی شادی کے بعد تندرست میاں بیوی ایک رات میں چار پانچ مرتبہ مباشرت کر سکتےہیں مباشرت کی یہ تعداد حیرت انگیز نہیں اگر تحقیق کر کے اعداد و شمار کئے جائیں تو اس طرح بہت سے کیس مل جائیں گے۔

شادی کے ابتدائی دنوں میں کچھ وقت تک تو رات میں دو تین مرتبہ مباشرت کرنا زیادہ تر میاں بیویوں کے لئے ایک عام سی بات ہے۔ لیکن اس سلسلے میں بھی لوگوں نے غیر معمولی قوت باہ کا ثبوت دیا ہے۔

مردانہ قوت کو بڑھانے کے مثالی نسخہ جات
مندرجہ ذیل نسخہ مادہ منویہ کو بہت گاڑھا کرتا ہے اور جنسی قوت میں بے پناہ اضافہ کا موجب بنتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان مردوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے جن کی بیویاں دو یا تین یا چار ہیں۔

مردانہ کمزوری کا علاج

جنسی کمزوری کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ جات مفید ہیں۔

دھاتو پشٹ گولیاں

دھاتو پشٹ گولیوں کا یہ نسخہ حکیم کرشن کمار دت شرما صاحب کا ہے۔ ان گولیوں کے استعمال سے پانی جیسی پتلی اور رقیق دھات بھی گاڑھی ہو جاتی ہے۔ احتلام کی شکایت چند روز میں قطعی بند ہو جاتی ہے۔ پیشاب کے ساتھ آگے پیچھے یا درمیان میں دھات کا جانا بند ہوجاتا ہے۔ مادہ منویہ کی کمزوری کی وجہ سے جو لوگ اولاد سے محروم ہوں ان کواس  نسخہ کااستعمال صاحب اولاد کر دیتا ہے۔ غرض یہ کہ اس نسخہ کا استعمال قوت باہ، شہوانی جوش اور امساک میں اضافہ کرتا ہے۔

دھاتو پشٹ گولیاں
زعفران 10 گرام
جاوتری 10 گرام
جند بیدستر 7 گرام
مرچ سیاہ 10 گرام
دار چینی 10 گرام
سونٹھ 10 گرام
تیز پات 10 گرام
کتیرا سفید 10 گرام
گوند ببول 10 گرام
جدوار خطائی 7 گرام
حب بلسان 7 گرام
مرمکی 7 گرام
رب السوس 7 گرام
عقر قرحا 7 گرام
کپور کچری 7 گرام
درونج عقربی 7 گرام
مصطگی رومی 7 گرام
عود خام 10 گرام
پکھان بید 10 گرام
پیپل خورد 10 گرام
لونگ 10 گرام
تج 10 گرام
تخم کرفس 10 گرام
مصری 40 گرام
اوپیم 30 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ کوٹ چھان کر بعد میں دی گئی مقدار کے مطابق شامل کریں۔ اوپیم کو کوٹنے کی ضرورت نہیں اسےعرق گلاب میں حل کر کے شامل سفوف کریں اور خوب کھرل کر کے چار چار رتی کی گولیاں بنا کر سایہ میں خشک کر لیں۔ بس دھاتو پشٹ گولیاں تیار ہیں۔ ایک گولی رات کو سوتے وقت ایک پاو نیم گرم دودھ کے ساتھ دو ماہ تک استعمال کرائیں۔

حب زعفرانی

زعفرانی گولیوں کا یہ ایک لاجواب نسخہ ہے، ایک ہی خوراک سے چار گنا طاقت آجاتی ہے۔

حب زعفرانی
زعفران 50 گرام
لونگ 50 گرام
تخم دھتورا 40 گرام
کشتہ مرگانگ 20 گرام
کشتہ فولاد سمی 30 گرام
بوہڑ کا دودھ تازہ حسب ضرورت
مویز منقیٰ حسب ضرورت

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: کشتہ جات کے علاوہ تمام اجزاء کو پاریک پیس کر پوڈر کر لیں بعد ازان کشتہ جات شامل کر کے بوہڑ کے دودھ سے تمام سفوف کو تر کر کے ایک غلولہ بنا لیں۔ پھر دو کلو گرام آٹا گوندھ کر اس میں بند کرکے تندور کی بھوبل میں دبا دیں۔ پانچ گھنٹے بعد غلولہ نکال کر آٹا دور کر کے دوا کے وزن کے برابر مویز منقیٰ شامل کر کے خوب کھرل کریں اور نخودی گولیاں بنا کر اوپر ورق نقرہ لگا لیں۔ دوا تیار ہے۔ ایک گولی صبح و شام ہمرا آدھا کلو دودھ استعمال کرائیں۔ صرف چند روز ہی کافی ہیں۔

حب موصلی سفید

قوت جماع میں اضافہ کرنے اور منی کو گاڑھا کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ بڑا کارگر ہے اسے استعمال کر کے آپ جنسی زندگی کا صیح لطف اٹھا سکتے ہیں۔

حب موصلی سفید
موصلی سفید 500 گرام
دودھ گائے 500 ملی لیٹر
جائفل 10 گرام
جاوتری 10 گرام
شہد خالص حسب ضرورت

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: موصلی کو  دودھ میں پکا لیں جب تمام دودھ خشک ہو جائے تو اسے سائے میں رکھ کر خشک کر لیں اور کوٹ کر چھان لیں اور پھر اس میں 10 گرام جائفل اور 10 گرام جاوتری ملا دیں ۔ پھر شہد میں ملا کر ان کی گولیاں بنا لیں۔ گولی بیر جتنی بڑی ہونی چاہیے۔ روزانہ ایک گولی کھائیں اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کے جسم میں جنسی قوت کے خزانہ میں کس قدر اضافہ ہوتاہے۔

مزید پڑھیں: جریان منی کا آسان اور مکمل علاج

]]>
جریان منی کا آسان اور مکمل علاج https://blog.kamilherbal.com/mens-diseases/%d8%ac%d8%b1%db%8c%d8%a7%d9%86-%d9%85%d9%86%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%b3%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%da%a9%d9%85%d9%84-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac/ Fri, 08 May 2020 17:23:23 +0000 https://www.kamilherbal.com/?p=298 جریان منی کیا ہے؟

 ملاپ کے بغیر منی کا نکلنا ، خواہ وہ پیشاب سے پہلے، بعد یا درمیان میں خارج ہو یا چلتے پھرتے، کام کرتے وقت خیالات شہوانی کے پیدا ہونے سے جاری ہوجائے یا حرکات یا کسی چیز کو ٹچ کرنے سے نکل جائے۔ غرض یہ کہ ملاپ یا کسی ایسی صورت کے علاوہ جس میں اخراج منی کی کوشش کی جائے اگر منی بلا ارادہ خارج ہو تو جریان منی کہلائے گا۔

وجوہات

جلق، کثرت ملاپ، کثرت منی، محرک شہوت مناظر دیکھنا، شہوانی خیالات، محرک اشیا مثلاچائے، قہوہ، شراب وغیرہ گرم مقوی غذائیں گوشت، پلاو کا بکثرت استعمال، سوزش بول، کمزوری خزانہ منی وغیرہ اسباب ہیں۔

علامات

پیشاب اور پاخانے کے وقت منی کے قطرے آنا ۔ جس سے کمزوری، لاغری، سرعت، بدہضمی، درد سر، کمزوری دماغ وغیرہ عوارض پیدا ہوجاتے ہیں۔ خصیئےچھوٹے اور عضو تناسل سکٹرا ہوا ہوتا ہے۔ مریض تنہائی پسند، کمزور ہمت، غمزدہ اور سست ہوجاتا ہے۔

تشخیص مرض

جب یہ معلوم ہوجائے کہ کوئی سفید یا زرد یا سیاہی مائل پتلی یا گاڑھی رطوبت عضو کے سوراخ کے راستےسے خارج ہوتی ہے تو اس امر کے تصفیہ کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ رطوبت کیا ہے، کیا وہ واقعی منی ہے؟ یا کوئی اور رطوبت ، اس طرح عضو کے سوراخ سے مندرجہ ذیل رطوبات خارج ہو سکتی ہیں۔

  1. منی
  2. ودی
  3. مذی
  4. گردوں کی چربی
  5. پیپ اور دوسری رطوبات

یاد رہے کہ پیپ میں ایک قسم کی بو آتی ہے، جو گندی چیزوں کی بو سے ملتی جلتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تشخیص ضروری ہے کہ پیشاب کی نالی یا مثانہ میں جہاں سے وہ نکلتی ہے، اس جگہ زخم اور سخت درد محسوس ہوا ہے یا نہیں ہوا، اگر اس کے ساتھ خون کا کوئی قطرہ نکل آئے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ پیپ ہےاور پیشاب کی نالی یا مثانہ میں زخم ہے۔ یہ منی نہیں، لہذا اس کے مطابق علاج کیا جانا چاہیے۔

مذی

ایک رطوبت ہے جو عضو کے تناو میں آجانے پریا شہوت انگیز مناظر دیکھنے پر یا شہوت انگیز خیالات ہونے پر پیشاب کی نالی سے جاری ہوجاتی ہے۔

ودی

اس رطوبت کا نام ہے جو پیشاب نکلنے کے وقت پیشاب کے سوراخ میں آجاتی ہے ۔ مذی اور ودی جب یہ دونوں قدرتی مقدار سے زیادہ نکلیں تو انسان کو بہت کمزور کر دیتی ہیں۔

گردوں کی چربی

یہ رطوبت اس وقت نکلتی ہے جب ملاپ کرنے کے بعد پیشاب کیا جاتا ہے اور دوسرے اوقات میں کبھی کبھی اس کا اخراج پایا جاتا ہےاور یہ ایک لیسدار سفیدی مائل اور پتلی رطوبت کے رنگ میں نکلتی ہے اور کمزوری گردہ کی علامات اس کے ساتھ پائی جاتی ہیں۔

منی

عام طور پر پیشاب سے ملی ہوئی یعنی پیشاب کے درمیان ،  اس سے پہلے یا بعد میں خارج ہوتی ہے اس کی شناخت یہ ہے کہ اس میں ایک قسم کی بو ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اس کو باقی رطوبتوں سے فرق واضح کیا جا سکتا ہے۔

ایک بات اور ذہن نشین کر لیں کہ ودی اور مذی ہو تو اسے جریان نہ سمجھیں اور اگر صرف منی ہو تو جریان کا مرض سمجھنا چاہیےورنہ سیلان ودی یا مذی اور ان کے علاج قریب قریب ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور جریان کی دوائی اکثر سیلان ودی اور مذی کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

یونانی علاج

اصل سبب مرض کو دور کریں، اگر جریان ، جلق یا کثرت ملاپ کے سبب سے پیدا ہوا ہو تو ان عادات کو دور کریں اور مریض کو فحش خیالات سے ترک کرنے پر مجبور کریں۔ اگر کثرت منی کی وجہ سے جریان پیدا ہوا ہو تو مرغن اشیاء کا استعمال فوری طور پر بند کرا دیں اور اس کی بجائے سادہ اور زود ہضم غذا کا استعمال کرائیں۔اگر مریض غیر شادی شدہ ہے تو اس کی شادی کرائیں۔ اگر اعصابی کمزوری کی وجہ سے ہو تو مقوی اعصاب اور مقوی دماغ ادویات کا استعمال کرائیں۔گرم اشیاء سے بالکل پرہیز کرائیں۔

سفوف جریان منی
تج 9 گرام
تالمکھانہ 9 گرام
بیج بند 9 گرام
گوکھرو خورد 9 گرام
موچرس 9 گرام
بیج اوٹنگن 9 گرام
گوند کیکر 9 گرام
سنگھاڑا خشک 6 گرام
اسگندھ ناگوری 6 گرام
چنیا گوند 6 گرام
شقاقل 6 گرام
موصلی سفید 12 گرام
موصلی سیاہ 12 گرام
مصری تمام وزن کے برابر

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: سب اجزاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور 6 گرام صبح و شام بھیڑ کے دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں۔

سفوف جریان بوجہ پیشاب کی نالی کے زخم

اگر جریان کا مرض پیشاب کی نالی کے زخم  کی وجہ سے ہو تو یہ سفوف استعمال کرائیں۔

سفوف جریان بوجہ پیشاب کی نالی کے زخم
سلاجیت مصفی 20 گرام
طباشیر 20 گرام
الائچی خورد 20 گرام
سنکھا ہولی 20 گرام
مصری 20 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: سب اجزاء کو کوٹ چھان کر باریک کر کے سفوف بنائیں اور 9 گرام  تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرائیں۔

حب برائے جریان منی

حب برائے جریان منی
مغز بیج املی 50 گرام
ست برگد و بہو پھلی 50 گرام
موچرس 50 گرام
کشتہ سہ دھاتا 30 گرام
بوہڑ کا دودھ حسب ضرورت

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال :سب ادویات کو بوہڑ(برگد) کے دودھ کے ساتھ ایک ہفتہ  کھرل کر کے نخودی گولیاں بنائیں۔ بوقت صبح ایک گولی کھلا کر اوپر سے گائے کا دودھ ڈیڑھ پاؤ جس میں مصری20 گرام اور چھلکا اسبغول 6 گرام حل کیا ہوا ہو پی لیں۔ بہت جلد آرام آجائے گا۔چالیس دن کے استعمال سے مرض ہمیشہ کے لئے دور ہو جائے گایہ گولیاں جریان کے لئے بہت مفید ہیں۔

فولادی معجون سے جریان کا علاج

 فولادی معجون کا یہ نسخہ میرا مجرب ہے اور معمول مطب ہے۔ 

جریان منی کےلئے فولادی معجون
پھلی کیکر 50 گرام
سنا مکی 20 گرام
بوہڑ کا دودھ 20 ملی لیٹر
کشتہ قلعی بھنگ والا 5 گرام
کشتہ چاندی 3 گرام
کشتہ فولاد رس جامن والا 5 گرام
شہد  خالص حسب ضرورت

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: پہلے دو اجزاء کو باریک کوٹ چھان کر سفوف بنالیں اور بعد میں کشتہ جات ڈال کر اچھی طریقے سے مکس کر لیں اور شہد شامل کر کے معروف طریقے سے معجون تیار کریں۔ 1 چمچ چائے والا صبح وشام ہمراہ دودھ گائے استعمال کرائیں۔انشاءاللہ 7 دن میں رزلٹ ملے گا۔

سفوف مغلظ کامل برائے جریان منی

کثرت مباشرت اور دیگر  غلط کاریوں سے ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ کئی بار آزمایا ہوا ہے بہترین رزلٹ کا حامل نسخہ ہے۔ 

سفوف مغلظ کامل
ثلعب مصری 40 گرام
ثلعب پنجہ 40گرام
موصلی سفید 40 گرام
مصطگی رومی 20 گرام
تخم اوٹنگن 30 گرام
تالمکھانہ 30 گرام
بیج بند 30 گرام
لاجونتی 30گرام
مصری 200 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام اجزا ء کو کوٹ چھان کر سفوف تیار کریں اور صبح و شام 1 چمچ چائے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

غذا اور پرہیز

گھیا، کدو، مونگ کی دال، روٹی وغیرہ دیں۔ کھانا سونے سے دو چار گھنٹے پہلے کھلائیں۔ گرم اور طاقتور چیزیں چائے، قہوہ، اور ملاپ سے پرہیز کریں۔ مادہ منویہ کی کمی اور پٹھوں کی کمزوری میں ابلا انڈہ، دودھ اور مکھن کا استعمال مفید ہے۔

مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کیا ہے وجوہات علامات اور علاج

]]>
احتلام: وجوہات، علامات اور آسان علاج https://blog.kamilherbal.com/mens-diseases/%d8%a7%d8%ad%d8%aa%d9%84%d8%a7%d9%85-%d9%88%d8%ac%d9%88%db%81%d8%a7%d8%aa%d8%8c-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%aa-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%93%d8%b3%d8%a7%d9%86-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac/ Fri, 08 May 2020 10:44:35 +0000 https://www.kamilherbal.com/?p=295 احتلام کیا ہے؟

نیند کی حالت میں منی کا خارج ہو جانا  یعنی انزال ہو جانا احتلام کہلاتا ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں

  1. احتلام طبعی: (بغیر مرضی) کثرت منی سے مہینہ میں ایک دو بار نوجوانوں کو طبعی طور پر ہوتا ہےیہ مرض نہیں ہے۔
  2. احتلام غیر طبعی: (مرضی) اعضائے تناسل کی ذکاوت حس اور کمزوری سے ہوتا ہے یہ جریان منی کی ایک قسم ہے۔

وجوہات

کنوارا رہنا، جلق ومباشرت کی زیادتی، قبض کا رہنا، زیادہ کھانا اور گندے خیالات کا پیدا ہونا وغیرہ وغیرہ۔

علامات

نیند میں خواب کے ساتھ یا بعض اوقات بغیر خواب کے انزال ہوجاتا ہے۔ عموما ابتدا ءمیں خواب کے ساتھ انتشار میں جنسی تعلق سے ہفتہ دس دن میں احتلام ہو جاتا ہے۔لیکن جب مرض شدید ہوتا ہے تو بے خبری میں بغیر انتشار کے ہفتہ میں دو تین  دفعہ یا ہر روز یاایک ہی رات میں دو تین بار احتلام ہو جاتا ہے۔ اس کے ہمراہ کمزوری ، نسیان(بھولنے کی بیماری) اور جریان اس کی مخصوص علامات ہیں۔

روزے کی حالت میں احتلام

اسلام میں احتلام ایک طبعی چیز ہے۔  اسلامی احکام میں احتلام مردوں کی نسبت بلوغ کی علامت شمار ہوتا ہے۔ احتلام جنابت کا باعث ہے لہذا محتلم شخص کو نماز و روزہ وغیرہ جیسی عبادتوں کی ادائیگی کے لیے غسل جنابت کرنا چاہیے۔ روزے کی حالت میں احتلام روزے کے ٹوٹنے کا سبب نہیں ہوتا ہے۔ وکی پیڈیا

علاج

مرض کے اصل سبب کو دور کرنا چاہیے، رات کو غذا زود ہضم و کم مقدار میں سونے سے تین گھنٹہ پہلے کھلائیں۔ نرم بستر کی بجائے سخت بستر پر سلائیں۔ تمام محرک شہوت امور سے بچیں۔ سونے سے پہلے اعضاءتناسل کو سرد پانی سے دھوئیں اور رفع حاجت کر لیں۔ صبح جلدی اٹھیں اور ورزش کو معمول بنا لیں۔ قبض ہوتو سوتے وقت مربہ ہرڑ دو عدد یا اسبغول 9 ماشہ ایک گلاس دودھ کے ہمراہ دیں۔جب رات کے پچھلے حصہ میں پیشاب کی حاجت ہو تو فوری اٹھ کر پیشاب کر لیں اور اگر سرما کا موسم ہو تو نیم گرم پانی سے غسل کر یں۔

یونانی علاج

دھنیا خشک کا استعمال بہت مفید ہے۔مندرجہ ذیل مجربات احتلام کیلئے مفید ہیں۔

  1. دھنیا خشک، شکر سفید ہم وزن سفوف بنا کر چھ ماشہ روزانہ ہمراہ پانی دیں۔
  2. دھنیا خشک ڈیڑھ تولہ، بیج خرفہ تین تولہ، اسبغول سالم دو تولہ، دھنیا اور خرفہ کوٹ کر اسبغول سالم میں ملا لیں۔ خوراک چار ماشہ ہمراہ دودھ گائے یا پانی دیں۔ گرم مزاج مریضوں کوجو جوانی میں احتلام، جریان کا شکار ہوتے ہیں اور معمولی سی حرکت سے جوش میں آکر انزال ہو جاتا ہے ان کے لئے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔
  3. کشتہ قلعی (برگ بھنگ ولا) ایک رتی ہمراہ مکھن یا بالائی میں رکھ کر دیں مجرب ہے۔
  4. بہمن سرخ، بہمن سفید ہر ایک ایک تولہ، چھلکا اسبغول پانچ ماشہ، گوند کیکر چھ ماشہ، مغز بیج تمر ہندی (بریاں) ایک تولہ، ثلعب مصری ایک تولہ کوٹ چھان کر چینی ملا کر صبح و شام چھ سے نو ماشہ تک ہمراہ دودھ گائے استعمال کریں۔
  5. بیج کاہو(چھلے ہوئے) تین ماشہ، بیج خشخاص چھ ماشہ، دھنیا خشک ایک تولہ، تمام کا سفوف کر کےبرابر مقدار میں چینی ملا کر 9 ماشہ کی مقدار میں رات کو کھلائیں، گرم مزاج والوں کے لئے بہت مفید ہے۔
  6. دھنیا خشک، تخم قنب(تخم بھنگ)، مغز سیتا سپاری(جفت بلوط)، انار کے پھول ، سب اجزابرابر مقدار میں لے کر کوٹ چھان کر گولیاں بنا لیں۔ ایک سے دو گولی صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔

آیورویدک علاج

  1. اسگند ھ ناگوری پانچ تولہ، بدھارا پانچ تولہ دونوں کو خوب پیس کر کپڑے سے چھان کر اس کے برابر وزن مصری شامل کر کے شیشی میں محفوظ رکھیں اور تین ماشہ سے چھ ماشہ تک ہمراہ تازہ پانی یا تازہ دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کرائیں۔ احتلام کو آرام آجاتا ہے۔ ایسے مریض جو جسمانی طور پر مضبوط ہوں انہیں یہ نسخہ ہمراہ دودھ نہ دیں بلکہ ہمراہ پانی دیں۔
  2. ستاور، گوکھرو، تخم کونچ ،تخم کنگھی بوٹی، تال مکھانہ، برابر وزن لے کر سفوف بنائیں خوراک ایک سے ڈھیڑھ تولہ ، دودھ میں کھیر بنا کر مصری ملا کر استعمال کریں۔ یہ نسخہ احتلام ، سرعت انزال، اور جریان منی کے لئے مفید ہے۔
  3. کشتہ قلعی: قلعی مصفیٰ ڈھیڑھ تولہ لے کر ریزہ ریزہ کریں اور برگ بھنگ سبز ایک سیر کانغدہ بنا کر ایک ٹاٹ پر بچھا دیں پھر اس پر قلعی مذکورہ ڈیڑھ تولہ بچھا کر اور ٹاٹ کو احتیاط سے لپیٹ کر تین سیر اوپلوں کی آگ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر راکھ سے کشتہ قلعی برآمد کر لیں۔ پھر اسے سات روز تک کھرل کر کے ریشمی کپڑے سے چھان کر  سبز بھنگ کے مقطر رس میں سات دن مزید کھرل کر کے ایک ایک رتی کی گولیاں بنا لیں، ایک گولی رات کو ہمراہ پانی دیں، پہلے روز ہی آرام ہوگا۔
  4. سمندر سوکھ، بیج بند، بیج سریالہ، بیج بھنگ ہر ایک ایک تولہ، کشتہ قلعی ایک ماشہ، کشتہ چاندی ایک ماشہ، باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔ خوراک دو ماشہ ہمراہ دودھ دیں۔ احتلام اور جریان کے لئے مفید ہے۔

احتلام سے متعلق ہدایات

  1. دودھ کا استعمال احتلام میں غیر مفید رہتا ہے۔ پیاز ، انڈہ، گوشت، بینگن اور کھٹائی، ماش کی دال اور رات کو پیٹ بھر کر سونااحتلام کے کے مریض کے خاص دشمن ہیں۔
  2. رات کوپیشاب کر کے پیر، عضو تناسل و خصیے ٹھنڈے پانی سے دھو کر سوئیں۔
  3. خیالات پاک رکھیں، جب بھی برے خیالات آنے لگیں تو ان کو اچھےخیالات کی طرف موڑ لیں۔
  4. سونے سے تین گھنٹے یا کم از کم دو گھنٹے پہلے رات کا کھانا کھا لینا چاہیے چوتھائی بھوک باقی رہنے پر کھانے سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔
  5. احتلام کے مریض کو عضو خاص پر کسی قسم کا طلا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
  6. پیٹھ کے بل نہ سوئیں، ہمیشہ دائیں یا بائیں کروٹ سوئیں یہ نہایت ضروری ہے۔
  7. قبض نہ ہونے دیں، قبض کی شکایت ہو تو قبض دور کریں ۔ اس سلسلہ میں گل قند، مربہ ہرڑ یا دیگر قبض کشا دوائی کا استعمال کریں۔ چھلکا اسبغول بھی مفید ہے۔
  8. سیر اور ہلکی ورزش جس میں دوڑنا بھی شامل ہو روزانہ کریں۔
  9. احتلام کے نقصان کو پورا کرنے کے لئے زیادہ طاقت بخش غذا نہیں کھانی چاہیے۔ اس سے الٹا زیادہ نقصان ہوجاتا ہے ۔ سادہ، ہلکی اور زود ہضم غذا کھانے سے مرض جلدی ٹھیک ہوگا۔ پیٹ ہلکا رہنے سے خوراک اور دوائی بہتر طور پر جزوبدن ہو کر فائدہ دے گی۔

غذا اور پرہیز

شروع میں زود ہضم ، سرد اور مسکن غذائیں، خرفہ، پالک، کدو، ترئی، ٹنڈا، دال مونگ، چپاتی دیں۔ مرض ختم ہونے کے بعد گھی، دودھ، مکھن وغیرہ کھلائیں۔ محرک و گرم اشیاء چائے، قہوہ، انڈہ، گوشت، مچھلی، شراب، گرم مصالحہ سے پرہیز کرائیں۔

مزید پڑھیں:  جریان منی کا آسان اور مکمل علاج

]]>