جریان منی کیا ہے؟

 ملاپ کے بغیر منی کا نکلنا ، خواہ وہ پیشاب سے پہلے، بعد یا درمیان میں خارج ہو یا چلتے پھرتے، کام کرتے وقت خیالات شہوانی کے پیدا ہونے سے جاری ہوجائے یا حرکات یا کسی چیز کو ٹچ کرنے سے نکل جائے۔ غرض یہ کہ ملاپ یا کسی ایسی صورت کے علاوہ جس میں اخراج منی کی کوشش کی جائے اگر منی بلا ارادہ خارج ہو تو جریان منی کہلائے گا۔

وجوہات

جلق، کثرت ملاپ، کثرت منی، محرک شہوت مناظر دیکھنا، شہوانی خیالات، محرک اشیا مثلاچائے، قہوہ، شراب وغیرہ گرم مقوی غذائیں گوشت، پلاو کا بکثرت استعمال، سوزش بول، کمزوری خزانہ منی وغیرہ اسباب ہیں۔

علامات

پیشاب اور پاخانے کے وقت منی کے قطرے آنا ۔ جس سے کمزوری، لاغری، سرعت، بدہضمی، درد سر، کمزوری دماغ وغیرہ عوارض پیدا ہوجاتے ہیں۔ خصیئےچھوٹے اور عضو تناسل سکٹرا ہوا ہوتا ہے۔ مریض تنہائی پسند، کمزور ہمت، غمزدہ اور سست ہوجاتا ہے۔

تشخیص مرض

جب یہ معلوم ہوجائے کہ کوئی سفید یا زرد یا سیاہی مائل پتلی یا گاڑھی رطوبت عضو کے سوراخ کے راستےسے خارج ہوتی ہے تو اس امر کے تصفیہ کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ رطوبت کیا ہے، کیا وہ واقعی منی ہے؟ یا کوئی اور رطوبت ، اس طرح عضو کے سوراخ سے مندرجہ ذیل رطوبات خارج ہو سکتی ہیں۔

  1. منی
  2. ودی
  3. مذی
  4. گردوں کی چربی
  5. پیپ اور دوسری رطوبات

یاد رہے کہ پیپ میں ایک قسم کی بو آتی ہے، جو گندی چیزوں کی بو سے ملتی جلتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تشخیص ضروری ہے کہ پیشاب کی نالی یا مثانہ میں جہاں سے وہ نکلتی ہے، اس جگہ زخم اور سخت درد محسوس ہوا ہے یا نہیں ہوا، اگر اس کے ساتھ خون کا کوئی قطرہ نکل آئے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ پیپ ہےاور پیشاب کی نالی یا مثانہ میں زخم ہے۔ یہ منی نہیں، لہذا اس کے مطابق علاج کیا جانا چاہیے۔

مذی

ایک رطوبت ہے جو عضو کے تناو میں آجانے پریا شہوت انگیز مناظر دیکھنے پر یا شہوت انگیز خیالات ہونے پر پیشاب کی نالی سے جاری ہوجاتی ہے۔

ودی

اس رطوبت کا نام ہے جو پیشاب نکلنے کے وقت پیشاب کے سوراخ میں آجاتی ہے ۔ مذی اور ودی جب یہ دونوں قدرتی مقدار سے زیادہ نکلیں تو انسان کو بہت کمزور کر دیتی ہیں۔

گردوں کی چربی

یہ رطوبت اس وقت نکلتی ہے جب ملاپ کرنے کے بعد پیشاب کیا جاتا ہے اور دوسرے اوقات میں کبھی کبھی اس کا اخراج پایا جاتا ہےاور یہ ایک لیسدار سفیدی مائل اور پتلی رطوبت کے رنگ میں نکلتی ہے اور کمزوری گردہ کی علامات اس کے ساتھ پائی جاتی ہیں۔

منی

عام طور پر پیشاب سے ملی ہوئی یعنی پیشاب کے درمیان ،  اس سے پہلے یا بعد میں خارج ہوتی ہے اس کی شناخت یہ ہے کہ اس میں ایک قسم کی بو ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اس کو باقی رطوبتوں سے فرق واضح کیا جا سکتا ہے۔

ایک بات اور ذہن نشین کر لیں کہ ودی اور مذی ہو تو اسے جریان نہ سمجھیں اور اگر صرف منی ہو تو جریان کا مرض سمجھنا چاہیےورنہ سیلان ودی یا مذی اور ان کے علاج قریب قریب ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور جریان کی دوائی اکثر سیلان ودی اور مذی کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

یونانی علاج

اصل سبب مرض کو دور کریں، اگر جریان ، جلق یا کثرت ملاپ کے سبب سے پیدا ہوا ہو تو ان عادات کو دور کریں اور مریض کو فحش خیالات سے ترک کرنے پر مجبور کریں۔ اگر کثرت منی کی وجہ سے جریان پیدا ہوا ہو تو مرغن اشیاء کا استعمال فوری طور پر بند کرا دیں اور اس کی بجائے سادہ اور زود ہضم غذا کا استعمال کرائیں۔اگر مریض غیر شادی شدہ ہے تو اس کی شادی کرائیں۔ اگر اعصابی کمزوری کی وجہ سے ہو تو مقوی اعصاب اور مقوی دماغ ادویات کا استعمال کرائیں۔گرم اشیاء سے بالکل پرہیز کرائیں۔

سفوف جریان منی
تج9 گرام
تالمکھانہ9 گرام
بیج بند9 گرام
گوکھرو خورد9 گرام
موچرس9 گرام
بیج اوٹنگن9 گرام
گوند کیکر9 گرام
سنگھاڑا خشک6 گرام
اسگندھ ناگوری6 گرام
چنیا گوند6 گرام
شقاقل6 گرام
موصلی سفید12 گرام
موصلی سیاہ12 گرام
مصریتمام وزن کے برابر

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: سب اجزاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور 6 گرام صبح و شام بھیڑ کے دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں۔

سفوف جریان بوجہ پیشاب کی نالی کے زخم

اگر جریان کا مرض پیشاب کی نالی کے زخم  کی وجہ سے ہو تو یہ سفوف استعمال کرائیں۔

سفوف جریان بوجہ پیشاب کی نالی کے زخم
سلاجیت مصفی20 گرام
طباشیر20 گرام
الائچی خورد20 گرام
سنکھا ہولی20 گرام
مصری20 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: سب اجزاء کو کوٹ چھان کر باریک کر کے سفوف بنائیں اور 9 گرام  تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرائیں۔

حب برائے جریان منی

حب برائے جریان منی
مغز بیج املی50 گرام
ست برگد و بہو پھلی50 گرام
موچرس50 گرام
کشتہ سہ دھاتا30 گرام
بوہڑ کا دودھحسب ضرورت

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال :سب ادویات کو بوہڑ(برگد) کے دودھ کے ساتھ ایک ہفتہ  کھرل کر کے نخودی گولیاں بنائیں۔ بوقت صبح ایک گولی کھلا کر اوپر سے گائے کا دودھ ڈیڑھ پاؤ جس میں مصری20 گرام اور چھلکا اسبغول 6 گرام حل کیا ہوا ہو پی لیں۔ بہت جلد آرام آجائے گا۔چالیس دن کے استعمال سے مرض ہمیشہ کے لئے دور ہو جائے گایہ گولیاں جریان کے لئے بہت مفید ہیں۔

فولادی معجون سے جریان کا علاج

 فولادی معجون کا یہ نسخہ میرا مجرب ہے اور معمول مطب ہے۔ 

جریان منی کےلئے فولادی معجون
پھلی کیکر50 گرام
سنا مکی20 گرام
بوہڑ کا دودھ20 ملی لیٹر
کشتہ قلعی بھنگ والا5 گرام
کشتہ چاندی 3 گرام
کشتہ فولاد رس جامن والا5 گرام
شہد  خالصحسب ضرورت

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: پہلے دو اجزاء کو باریک کوٹ چھان کر سفوف بنالیں اور بعد میں کشتہ جات ڈال کر اچھی طریقے سے مکس کر لیں اور شہد شامل کر کے معروف طریقے سے معجون تیار کریں۔ 1 چمچ چائے والا صبح وشام ہمراہ دودھ گائے استعمال کرائیں۔انشاءاللہ 7 دن میں رزلٹ ملے گا۔

سفوف مغلظ کامل برائے جریان منی

کثرت مباشرت اور دیگر  غلط کاریوں سے ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ کئی بار آزمایا ہوا ہے بہترین رزلٹ کا حامل نسخہ ہے۔ 

سفوف مغلظ کامل
ثلعب مصری40 گرام
ثلعب پنجہ40گرام
موصلی سفید40 گرام
مصطگی رومی20 گرام
تخم اوٹنگن30 گرام
تالمکھانہ30 گرام
بیج بند30 گرام
لاجونتی 30گرام
مصری200 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام اجزا ء کو کوٹ چھان کر سفوف تیار کریں اور صبح و شام 1 چمچ چائے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

غذا اور پرہیز

گھیا، کدو، مونگ کی دال، روٹی وغیرہ دیں۔ کھانا سونے سے دو چار گھنٹے پہلے کھلائیں۔ گرم اور طاقتور چیزیں چائے، قہوہ، اور ملاپ سے پرہیز کریں۔ مادہ منویہ کی کمی اور پٹھوں کی کمزوری میں ابلا انڈہ، دودھ اور مکھن کا استعمال مفید ہے۔

مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کیا ہے وجوہات علامات اور علاج