احتلام کیا ہے؟

نیند کی حالت میں منی کا خارج ہو جانا  یعنی انزال ہو جانا احتلام کہلاتا ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں

  1. احتلام طبعی: (بغیر مرضی) کثرت منی سے مہینہ میں ایک دو بار نوجوانوں کو طبعی طور پر ہوتا ہےیہ مرض نہیں ہے۔
  2. احتلام غیر طبعی: (مرضی) اعضائے تناسل کی ذکاوت حس اور کمزوری سے ہوتا ہے یہ جریان منی کی ایک قسم ہے۔

وجوہات

کنوارا رہنا، جلق ومباشرت کی زیادتی، قبض کا رہنا، زیادہ کھانا اور گندے خیالات کا پیدا ہونا وغیرہ وغیرہ۔

علامات

نیند میں خواب کے ساتھ یا بعض اوقات بغیر خواب کے انزال ہوجاتا ہے۔ عموما ابتدا ءمیں خواب کے ساتھ انتشار میں جنسی تعلق سے ہفتہ دس دن میں احتلام ہو جاتا ہے۔لیکن جب مرض شدید ہوتا ہے تو بے خبری میں بغیر انتشار کے ہفتہ میں دو تین  دفعہ یا ہر روز یاایک ہی رات میں دو تین بار احتلام ہو جاتا ہے۔ اس کے ہمراہ کمزوری ، نسیان(بھولنے کی بیماری) اور جریان اس کی مخصوص علامات ہیں۔

روزے کی حالت میں احتلام

اسلام میں احتلام ایک طبعی چیز ہے۔  اسلامی احکام میں احتلام مردوں کی نسبت بلوغ کی علامت شمار ہوتا ہے۔ احتلام جنابت کا باعث ہے لہذا محتلم شخص کو نماز و روزہ وغیرہ جیسی عبادتوں کی ادائیگی کے لیے غسل جنابت کرنا چاہیے۔ روزے کی حالت میں احتلام روزے کے ٹوٹنے کا سبب نہیں ہوتا ہے۔ وکی پیڈیا

علاج

مرض کے اصل سبب کو دور کرنا چاہیے، رات کو غذا زود ہضم و کم مقدار میں سونے سے تین گھنٹہ پہلے کھلائیں۔ نرم بستر کی بجائے سخت بستر پر سلائیں۔ تمام محرک شہوت امور سے بچیں۔ سونے سے پہلے اعضاءتناسل کو سرد پانی سے دھوئیں اور رفع حاجت کر لیں۔ صبح جلدی اٹھیں اور ورزش کو معمول بنا لیں۔ قبض ہوتو سوتے وقت مربہ ہرڑ دو عدد یا اسبغول 9 ماشہ ایک گلاس دودھ کے ہمراہ دیں۔جب رات کے پچھلے حصہ میں پیشاب کی حاجت ہو تو فوری اٹھ کر پیشاب کر لیں اور اگر سرما کا موسم ہو تو نیم گرم پانی سے غسل کر یں۔

یونانی علاج

دھنیا خشک کا استعمال بہت مفید ہے۔مندرجہ ذیل مجربات احتلام کیلئے مفید ہیں۔

  1. دھنیا خشک، شکر سفید ہم وزن سفوف بنا کر چھ ماشہ روزانہ ہمراہ پانی دیں۔
  2. دھنیا خشک ڈیڑھ تولہ، بیج خرفہ تین تولہ، اسبغول سالم دو تولہ، دھنیا اور خرفہ کوٹ کر اسبغول سالم میں ملا لیں۔ خوراک چار ماشہ ہمراہ دودھ گائے یا پانی دیں۔ گرم مزاج مریضوں کوجو جوانی میں احتلام، جریان کا شکار ہوتے ہیں اور معمولی سی حرکت سے جوش میں آکر انزال ہو جاتا ہے ان کے لئے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔
  3. کشتہ قلعی (برگ بھنگ ولا) ایک رتی ہمراہ مکھن یا بالائی میں رکھ کر دیں مجرب ہے۔
  4. بہمن سرخ، بہمن سفید ہر ایک ایک تولہ، چھلکا اسبغول پانچ ماشہ، گوند کیکر چھ ماشہ، مغز بیج تمر ہندی (بریاں) ایک تولہ، ثلعب مصری ایک تولہ کوٹ چھان کر چینی ملا کر صبح و شام چھ سے نو ماشہ تک ہمراہ دودھ گائے استعمال کریں۔
  5. بیج کاہو(چھلے ہوئے) تین ماشہ، بیج خشخاص چھ ماشہ، دھنیا خشک ایک تولہ، تمام کا سفوف کر کےبرابر مقدار میں چینی ملا کر 9 ماشہ کی مقدار میں رات کو کھلائیں، گرم مزاج والوں کے لئے بہت مفید ہے۔
  6. دھنیا خشک، تخم قنب(تخم بھنگ)، مغز سیتا سپاری(جفت بلوط)، انار کے پھول ، سب اجزابرابر مقدار میں لے کر کوٹ چھان کر گولیاں بنا لیں۔ ایک سے دو گولی صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔

آیورویدک علاج

  1. اسگند ھ ناگوری پانچ تولہ، بدھارا پانچ تولہ دونوں کو خوب پیس کر کپڑے سے چھان کر اس کے برابر وزن مصری شامل کر کے شیشی میں محفوظ رکھیں اور تین ماشہ سے چھ ماشہ تک ہمراہ تازہ پانی یا تازہ دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کرائیں۔ احتلام کو آرام آجاتا ہے۔ ایسے مریض جو جسمانی طور پر مضبوط ہوں انہیں یہ نسخہ ہمراہ دودھ نہ دیں بلکہ ہمراہ پانی دیں۔
  2. ستاور، گوکھرو، تخم کونچ ،تخم کنگھی بوٹی، تال مکھانہ، برابر وزن لے کر سفوف بنائیں خوراک ایک سے ڈھیڑھ تولہ ، دودھ میں کھیر بنا کر مصری ملا کر استعمال کریں۔ یہ نسخہ احتلام ، سرعت انزال، اور جریان منی کے لئے مفید ہے۔
  3. کشتہ قلعی: قلعی مصفیٰ ڈھیڑھ تولہ لے کر ریزہ ریزہ کریں اور برگ بھنگ سبز ایک سیر کانغدہ بنا کر ایک ٹاٹ پر بچھا دیں پھر اس پر قلعی مذکورہ ڈیڑھ تولہ بچھا کر اور ٹاٹ کو احتیاط سے لپیٹ کر تین سیر اوپلوں کی آگ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر راکھ سے کشتہ قلعی برآمد کر لیں۔ پھر اسے سات روز تک کھرل کر کے ریشمی کپڑے سے چھان کر  سبز بھنگ کے مقطر رس میں سات دن مزید کھرل کر کے ایک ایک رتی کی گولیاں بنا لیں، ایک گولی رات کو ہمراہ پانی دیں، پہلے روز ہی آرام ہوگا۔
  4. سمندر سوکھ، بیج بند، بیج سریالہ، بیج بھنگ ہر ایک ایک تولہ، کشتہ قلعی ایک ماشہ، کشتہ چاندی ایک ماشہ، باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔ خوراک دو ماشہ ہمراہ دودھ دیں۔ احتلام اور جریان کے لئے مفید ہے۔

احتلام سے متعلق ہدایات

  1. دودھ کا استعمال احتلام میں غیر مفید رہتا ہے۔ پیاز ، انڈہ، گوشت، بینگن اور کھٹائی، ماش کی دال اور رات کو پیٹ بھر کر سونااحتلام کے کے مریض کے خاص دشمن ہیں۔
  2. رات کوپیشاب کر کے پیر، عضو تناسل و خصیے ٹھنڈے پانی سے دھو کر سوئیں۔
  3. خیالات پاک رکھیں، جب بھی برے خیالات آنے لگیں تو ان کو اچھےخیالات کی طرف موڑ لیں۔
  4. سونے سے تین گھنٹے یا کم از کم دو گھنٹے پہلے رات کا کھانا کھا لینا چاہیے چوتھائی بھوک باقی رہنے پر کھانے سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔
  5. احتلام کے مریض کو عضو خاص پر کسی قسم کا طلا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
  6. پیٹھ کے بل نہ سوئیں، ہمیشہ دائیں یا بائیں کروٹ سوئیں یہ نہایت ضروری ہے۔
  7. قبض نہ ہونے دیں، قبض کی شکایت ہو تو قبض دور کریں ۔ اس سلسلہ میں گل قند، مربہ ہرڑ یا دیگر قبض کشا دوائی کا استعمال کریں۔ چھلکا اسبغول بھی مفید ہے۔
  8. سیر اور ہلکی ورزش جس میں دوڑنا بھی شامل ہو روزانہ کریں۔
  9. احتلام کے نقصان کو پورا کرنے کے لئے زیادہ طاقت بخش غذا نہیں کھانی چاہیے۔ اس سے الٹا زیادہ نقصان ہوجاتا ہے ۔ سادہ، ہلکی اور زود ہضم غذا کھانے سے مرض جلدی ٹھیک ہوگا۔ پیٹ ہلکا رہنے سے خوراک اور دوائی بہتر طور پر جزوبدن ہو کر فائدہ دے گی۔

غذا اور پرہیز

شروع میں زود ہضم ، سرد اور مسکن غذائیں، خرفہ، پالک، کدو، ترئی، ٹنڈا، دال مونگ، چپاتی دیں۔ مرض ختم ہونے کے بعد گھی، دودھ، مکھن وغیرہ کھلائیں۔ محرک و گرم اشیاء چائے، قہوہ، انڈہ، گوشت، مچھلی، شراب، گرم مصالحہ سے پرہیز کرائیں۔

مزید پڑھیں:  جریان منی کا آسان اور مکمل علاج