گوند کتیرا

گوند کتیرا جسے عام طور پر کتیرا سفید بھی کہتے ہیں، ایک کانٹے دار پودے کی اندرونی رطوبت سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ پودا عام طور پر پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور دُنیا میں سب سے زیادہ گوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے۔  ایران کے علاوہ انڈیا، پاکستان، انڈونیشیا، ویتنام اور سوڈان میں بھی پایا جاتا ہے۔ دنیا میں اس کی پیداوار 5500 ٹن سالانہ ہے۔ ایک درخت سے ایک سال میں پانچ کلو گوند کتیرا ملتا ہے۔ حکماء گوند کتیرا کا استعمال زیادہ تر ہربل ادویات میں کرتے ہیں۔

گوند کتیرا کا پودا

اس کے پودے کی اونچائی 15 میٹر تک ہوتی ہے، یہ چھوٹا، شاخ دار اور کانٹے دار جھاڑی کی طرح پھیلا ہوتا ہے۔

گوند کتیرا کے مختلف زبانوں میں نام

اردو میں گوند کتیرا

عربی میں صمغ القتاد

بنگالی میں کٹیلا

سندھی میں کتیلا

انگریزی میں Tragacanth Gum

مزاج

گرمی اور سردی کے لحاظ سے معتدل ،تردرجہ اول میں۔

نفع خاص

حابس و نزف الدم۔

مضر

سدہ پیداکرتاہے۔

مصلح

انیسوں۔

بدل

گوند ببول۔

مقدارخوراک

ایک سے تین گرام۔

مشہورمرکب

لعوق سپستان، شربت اعجاز، سفوف گوند کتیرے والا۔

غذائی اہمیت

اس میں کیلشیم ، میگنیشیم ، پروٹین اور کچھ خاص الکلائڈز موجود ہوتے ہیں۔

گوند کتیرا کے فوائد

  •  چونکہ یہ ٹھنڈی خصوصیات کا حامل ہے اور اس طرح یہ گرمی کے دوران جسم کے درجہ حرارت کو کم رکھنے اور گرمی میں لو سے بچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
  • گرمیوں کے دوران بچوں میں ناک سے خون بہنے پر قابو پانے کے لئے یہ مفید ہے۔
  • اس کا استعمال ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، جس سے قبض کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • اس کا استعمال ذیابیطس یا حمل کی وجہ سے پیشاب کی بے قاعدگیوں کے لئے مفید مانا گیا ہے۔
  • یہ جلد کی جھریاں اور عمر بڑھنے کی دیگر علامات کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • کھانسی کے لئے اس کا استعمال مفید ہے۔
  • جلد کے جلنے والی جگہ پر اس کا پیسٹ لگانا مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گوند کتیرا کے نقصانات

اس کا استعمال محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ، کبھی کبھار اس کا استعمال کچھ لوگوں میں مضر اثرات پیدا کر سکتا ہے۔

اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے اگر پانی کا استعمال کم کیا جائے تو کچھ لوگوں میں یہ دم گھٹنے یا آنتوں میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دھتورہ کیا ہے اس کے فوائد اور نقصانات