مختلف زبانوں میں نام
نباتاتی نام Curculigo Orchioides
اردو میں موصلی سیاہ
ہندی میں کالی موصلی
چائنیز میں Xian Mao
انگلش میں black musli
مزاج
مقام پیدائش
موصلی سیاہ کے فائدے
مقدارخوراک
موصلی سیاہ کا مفرد استعمال
پیشاب کی تکلیف کیلئے
موصلی سیاہ کی سوکھی جڑوں کو پیس کر پوڈر کر لیں۔ دن میں ایک بار دودھ کے ساتھ 3 گرام پاؤڈر کا استعمال پیشاب میں تکلیف اور جلن کےلیے نہایت مفید ہے۔
لیکوریا کیلئے
اس کی جڑ کا سفوف 5 گرام میں کچھ گڑ شامل کر کے دن میں دو بار استعمال کرنے سے لیکوریا کا خاتمہ کرتا ہے۔
مردانہ جنسی کمزوری کیلئے
موصلی سیاہ کی جڑوں کا سفوف 250 گرام میں 50 گرام شہد شامل کر کے محفوظ کر لیں اور آدھا چائے والا چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
سانس کی بیماریوں کیلئے
سیاہ موصلی کے پتوں کے ساتھ کاڑھی بنائیں، دن میں ایک بار اس میں سے 30 ملی لٹر پئیں۔
یرقان کیلئے
خشک جڑوں کا سفوف 5 گرام دودھ کے ساتھ دن میں ایک بار استعمال کریں۔
موصلی سیاہ کا مرکب استعمال
جنسی کمزوری کےلئے
موصلی سفید | 30 گرام |
موصلی سیاہ | 30 گرام |
گوکھرو | 30 گرام |
شہد خالص | حسب ضرورت |
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: پہلے تینوں اجزاء کو پیس کر پوڈر کریں اور شہد شامل کر کے معجون تیار کر لیں۔ آدھا چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ کے ساتھ 20 دن تک استعمال کریں۔
مادہ منویہ کو بڑھانے اور جراثوموں میں اضافہ کےلئے
موصلی سفید | 40 گرام |
موصلی سیاہ | 40 گرام |
اسگند ناگوری | 40 گرام |
شہد خالص | حسب ضرورت |
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: پہلے تینوں اجزاء کو پیس کر پوڈر کریں اور شہد شامل کر کے معجون تیار کرلیں۔ ایک چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ کم از کم 30 دن تک استعمال کریں۔
جنسی صحت کا ہربل علاج
جنسی صحت اور نفسیاتی بدحالی سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے اعصاب مضبوط رکھیں، اور ہمارا مقصد مستقل صحت کی طرف ہونا چاہیے نہ کہ عارضی۔ کچھ لوگ جنسی طاقت بڑھانے کیلئے منشیات کا استعمال کرتے ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔
اگر آپ کا مقصد مکمل صحت حاصل کرنا ہے تو درج ذیل نسخہ مرد اور عورت دونوں کےلئے یکساں مفید ہے۔
تخم کونچ | 20 گرام |
موصلی سفید | 20 گرام |
موصلی سیاہ | 6 گرام |
آملہ خشک | 20 گرام |
گوکھرو | 20 گرام |
جائفل | 20 گرام |
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: سب اجزاء کو پیس کر پوڈر کریں اور شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ چوتھائی چمچ چائے والا رات کو ایک گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ بھر پور طاقت اور توانائی پیدا کرے گا۔
نوٹ: کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
مزید جانئے: سرس (شریں) کے خواص فوائد اور استعمال