مصطگی رومی
مختلف زبانوں میں نام:
عربی : مصطگی رومی یا مملک
رومی فارسی : کندررومی
انگریزی : Mastic Gum
لاطینی : Pistacia Lentiscus
ماہیت:
مصطگی جماہوا رال دار مادہ ہے جو ایک درخت پس ٹا سیا لین ٹیسکس کا گوند ہے جو کے تنے اور موٹی شاخوں میں شگاف دینے سے حاصل ہوتی ہے۔ایک اچھے درخت سے دس بارہ پونڈ مصطگی حاصل ہوتی ہے۔مصطگی کے چھوٹے گول بے قاعدہ دانے مختلف شکلوں کے ہوتے ہیں اس کی رنگت زرد مائل شفاف ذائقہ معمولی شیریں خوشبودار ہے ۔منہ میں چبانے سے ملائم مگر چپچپاساہوتاہے۔یہ پانی میں حل پذیر نہیں الکوحل ایتھر اور کلوروفارم میں حل ہوجاتی ہے۔
مقام پیدائش:
اس کے درخت مغربی افریقہ اور یونان کے قدیم جزیروں میں پیداہوتے ہیں بحیرہ روم وغیرہ ۔
نقلی مصطگی:
درخت پس ٹاسیاٹیری بن تھس کی رال دار گوند ہے اس کی بو گندہ بہروزہ جیسی ہوتی ہے۔اسے خنجک یا کابلی مصطگی کہتے ہیں ۔اسی لئے بعض لوگ بہروزہ خشک کرکے بھی نقلی مصطگی تیارکرلیتے ہیں ۔یہ کھرل آسانی سے ہوجاتی ہے۔اور ہاتھ میں دبانے سے ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے۔اصلی مصطگی کو زور سے رگڑا جائے تو باریک ہونے کی بجائے چمٹ جاتی ہےاور گرم ہوکر سخت ہوتی ہو جاتی ہے۔ اس لئے ہلکے ہاتھ اور ٹھنڈے کھرل میں باریک پاوڈر ہو جاتی ہے۔
مزاج:
مصطگی کا مزاج گرم خشک درجہ دوم میں شمار ہوتا ہے۔
افعال:
مقوی معدہ و امعاء و جگر، کاسرریاح، ملین، دافع قبض و اسہال، منفث بلغم، ملطف طبع، محلل، اورام، جاذب رطوبات، جالی، دافع بخار، مسمن بدن
استعمال:
مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔مصطگی رومی بھوک بڑھاتی ہے معدہ جگر اور قوت ہاضمہ کوقوت دیتی ہے۔
مسہل ادویہ کی اصلاح یا تیزی کو کم کرنے کے لئے اس میں مصطگی رومی شامل کرتے ہیں مسہل ادویہ کے تیزی کم ہونے کے ساتھ آمعاء میں خراش بھی پیدا نہیں ہوتی ۔
نفع خاص:
مقوی معدہ ،حابس
مضر:
امراض مقعد
مصلح:
سرکہ و آب مورد
بدل:
پودینہ
مقدار خوراک:
ایک سے دو گرام
مزید پڑھیں: کان کا بہنا وجوہات علامات اور اس کا علاج