فلفل سیاہ جسے مرچ سیاہ یا کالی مرچ بھی کہتے ہیں اس میں قدرت نے ہمارے لئے بہت فائدے چھپا رکھے ہیں۔ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ کالی مرچ کے خواص، فوائد اور اس کے استعمال سے واقف ہوجائیں گے۔

 دیگر زبانوں میں نام

عربی میں فلفل اسود

 فارسی میں فلفل سیاہ  یا فلفل گرد

اردو میں کالی مر چ

 گجراتی میں کالو مرچ

سنسکرت میں سردہت

 انگریزی میں  black pepper

 نباتاتی نام piper nigrum

کالی مرچ غذائیت سے بھر پور

100 گرام کالی مرچ میں کتنی مقدار میں معدنیات ہوتی ہیں؟ جانئے نیچے دے گئے چارٹ میں۔

کالی مرچ
کیلشیم437 ملی گرام
کاپر1.127 ملی گرام
آئرن28.86 ملی گرام
میگنیشیم194 ملی گرام
میگنیز5.625 ملی گرام
فاسفورس173 ملی گرام
زنک1.42 ملی گرام

کالی مرچ کے خواص

 کالی مرچ کا پودا گرم اور مرطوب آب و ہوا میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ 33 فٹ کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم یہ ایک بیل دار پودا ہے جو انگور کی بیل کی طرح دوسرے درختوں پر چڑھ جاتی ہے، اس لئے کاشت کے تحت اسے 13 فٹ بلندی تک رکھا جاتا ہے۔ نم دار مٹی میں اس کی نشو نما بہترین ہوتی ہے۔ کاشت کے پانچویں سال میں پھل تیار ہوتے ہیں، اور ایک یا دو پھل سرخ ہونے کے بعد کٹائی شروع ہوجاتی ہے۔ ایک اچھی بیل پر ایک ہزار گچھے یا  دو کلو گرام مرچ لگتی ہے۔

کالی مرچ کے پودے
کالی مرچ کی کاشت

مقام پیدائش:

ویتنام سب سے زیادہ مرچ پیدا کرنے والا ملک ہے۔ دوسرے نمبر پر اس کی پیداوار انڈونیشیا میں ہوتی ہے۔ انڈیا کی ریاست کیرالہ میں بھی بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ برازیل اور چائینا میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

مزاج:

گرم خشک  درجہ سوم

افعال:

مقوی اعصاب ،مقوی باہ ،کاسرریاح، مقوی معدہ و جگر ،ہاضم ،مشتہی ،منفث بلغم ،مدربول و حیض ،مقوی آمعاء ،تریاق سموم باردہ دافع بخار نوبتی ۔

کالی مرچ کے فوائد اور استعمال

  • مرچ سیاہ اندرونی طورپر غذاؤں میں بطور مصالحہ شامل کرکے کھاتے ہیں۔
  •  اس کو تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ شہد خالص میں ملاکر بلغمی کھانسی اور ضیق النفس میں چٹاتے ہیں ۔
  • تحریک باہ کے لئے طلاؤں میں شامل کرتے ہیں اور مرکبات میں ملاکرکھاتے ہیں۔
  •  تپ لرزہ کو روکنے کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں یا بطورجوشاندہ استعمال کرتے ہیں ۔
  • بواسیر قروح مقعد میں آمعائے مستقیم کی غشائے مخاطی خصوصاًمسترخی اور ورم کو ختم کرتی ہے۔
  • مرچ سیاہ کو مدربول اورمدر حیض نسخوں میں شامل کرتے ہیں ۔
  • وماغی رطوبات کو کم کرنے کے لئے منقی ٰ اور گھی کے ہمراہ کھلاتے ہیں ۔
  • مرچ سیاہ کاسر ریاح ،ہاضم ،مقوی معدہ و جگر ہونے کی وجہ سے ہاضم سفوف اور جوارشوں میں شامل کرتے ہیں ۔
  • اس کے تیل کی مہک کو سونگھنے سے تمباکو نوشی کی خواہش میں کمی آتی ہے۔
    اس کے تیل کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے تنے ہوئے مسلز کو ڈھیلا کرنے کے لیے کالی مرچ کے تیل کی مالش کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔
  • کالی مرچ اپنے اہم جزو پیپرائن کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے دانتوں کے درد اور منہ میں ہونے والے انفیکشن سے محفوظ رہنے میں معاونت کرتی ہے۔ اس کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات مسوڑوں کو جلن اور سوزش سے محفوظ رکھتی ہیں۔
  • اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی صحت میں بہتری لانے میں کئی طرح سے کام آتے ہیں۔ یہ بیماریوں سےلڑنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

خاص بات:

سفید مرچ یا دکنی مرچ کوئی الگ چیز نہیں بلکہ سیاہ مرچ کو بھگو کر اس کا اوپر کا چھلکا اتار لینے سے سفید مرچ بن جاتی ہے۔ اس کا مزہ کم تیز ہوتاہے۔

کالی اور سفید مرچ

نفع خاص:

ہاضم اور دافع بلغمی امراض۔

مضر:

گردوں اور گرم مزاج کے لئے۔

مقدارخوراک

300 ملی گرام سے 1 گرام تک۔

مزید پڑھیں: تخم بالنگو (تخم مالنگا) کے خواص، فوائد اور استعمال