فلفل دراز کو پپلی اور مگھاں بھی کہاجاتا ہے۔ اس کے فوائد بے شمار ہیں تاہم زیادہ تر مقوی دماغ‘ مقوی معدہ اور محرک باہ ، اخراج بلغم کے لئے استعمال کی جاتی ہے،اطباء اس کی معجون بنا کر قوت باہ بڑھانے کے لئے استعمال کراتے ہیں۔ کیونکہ ضعف باہ میں اسکو نافع سمجھا جاتا ہے۔

مختلف زبانوں میں نام

انگریزی میں Long Pepper
لاطینی میں Piper Longum
خاندان Piperaceae
عربی میں دار فلفل
فارسی میں فلفل دراز
ہندی میں پیپل
سندھی میں پپری
بنگلہ میں پپلی
پنجابی میں مگھاں

شہتوت کی مانند یہ ایک بیل دار بوٹی کا پھل ہے۔ جب یہ پھل پک جاتا ہے تو سیاہ رنگت اختیار کر لیتا ہے اور اس کی سطح کھردری ہو جاتی ہے، اس بیل کی جڑ کو پپلا مول کہتے ہیں۔

فلفل دراز
فلفل دراز

رنگ

بھورا۔

ذائقہ

قدرے تیز و تلخ۔

فلفل دراز کا مزاج

گرم خشک درجہ دوم۔

مقدار خوراک

1 سے 2 گرام تک۔

مقام پیدائش

بنگال، نینی تال، نیپال اور آسام کے سایہ دار مقامات۔

مصلح

صمغ عربی (گوند کیکر)

فلفل دراز کے فوائد اور استعمال

  • مقوی معدہ ، کاسر ریاح اور مقوی باہ ہے۔
  • اس کو زیادہ تر تقویت ہضم کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ضحف باہ ، وجح مفاصل ، نقرص ، عرق النسا اور سرد بلغمی امراض کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف ، حبوب یا معجون بنا کر کھلاتے ہیں۔
  • نیز گل چشم (پھولا) اور ومعہ (ڈھلکا) کے ازالہ کیلئے مناسب ادویہ کے ہمراہ کھرل کر کے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔
  • سرد مواد اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے اور جگر و طعال کے سدے توڑتی ہے اور کھانا ہضم کرتی ہے۔
  • معدہ اور کمر کو قوت دیتی ہے اور اعضائے شکنی میں گرمی پیدا کرتی ہے۔ پیشاب کو جاری کرتی ہےاور حمل کو ساقط کرتی ہے۔
  • نیند کے لئے اسکو استعمال کرنے کا ایک نسخہ شہرت رکھتا ہے کہ 1 گرام فلفل دراز پوڈر میں مصری ملا کر دن میں تین بار چاٹا جائے تو انسومینیا (نیند کی کمی) کی بیماری کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

مزید جانئے: خواص مویز، منقہ، منقیٰ، زبیب الجبل