مشہور نام

شولنگی، پہاڑی لوگ اسے الشیر لنگی بھی کہتے ہیں۔

شناخت

یہ ایک قسم کی نباتات ہے جو کانگڑہ، کلو، کشمیر اور ہندوستان کے دوسرے پہاڑی مقامات پر بکثرت پیدا ہوتی ہے، بساکھ کے موسم میں اس کے ساتھ پھل لگتا ہے۔ اور اسی مہینے میں پختہ ہو جاتا ہے۔ اکثر دوسرے درخت کے قریب پھیل جاتے ہیں۔ پھل اس کا عین کٹائی خورد کے ہوتا ہے۔ اس کا پھل دیکھ کر غالب گمان کٹائی کا کیا جاتا ہے۔ اس کے پھل کو جب توڑ دیا جائے تو اس میں سے دو یا تین بیج نکلتے ہیں، جو زنانہ اعضائے تناسل کے مشابہ ہوتے ہیں، اور شاید اسی لیے اسے اولاد کی آرزو کے لیے مفید علاج بتایا گیا ہے، اس کے بیج جب پختہ ہو جاتے ہیں تو ان کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے اور بلبل تلاش کر کے کھاتی ہے۔

شولنگی کا پودا
شولنگی کا پودا

سونف Fennel Seeds کے خواص، فوائد اور استعمال

ستیاناسی mexican poppy کے خواص، فوائد اور استعمال

رودنتی (رورونتی) کے خواص، فوائد اور استعمال

شولنگی کے فوائد

اولاد کی آرزو کے لیے اس کے پختہ بیج چاندنی پکش میں لے کر نہایت احتیاط سے رکھیں۔ جب عورت ایام سے پاک ہو جائے تو تین بیج لے کر ایک ماشہ گڑ میں ملا کر سالم لپیٹ کر تین گولیاں تیار کریں، اس میں سے ایک گولی روزانہ صبح کو ہر بچھڑے والی گائے کے دودھ کے ساتھ کھلائیں۔ تیسری گولی کھلانے کے بعد ہمبستری کریں انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ اگر اس ماہ میں کوئی امر واقعہ حمل قرار پانے کا نہ ہو تو دوسرے ماہ ایام کے بعد پھر تین گولی کھلا کر اس کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔ تو کامیابی ہو گی انشااللہ۔

اگر اس ماہ بھی کوئی امر واقعہ حمل قرار پانے کا نہ ہو تو تیسرے ماہ پھر اسی طرح عمل کریں، منزل مقصود تک رسائی ہوگی تیسری بار عام طور پر اس وقت ضرورت محسوس ہوتی ہے جب کوئی اور نقص ہو۔ مثلاً کثرت ایام، کمی ایام، سیلان، سوزش وغیرہ۔ لہٰذا اس امر کی پہلے تحقیق کرنی ضروری ہے۔ معالج تمام امورات پر اچھی طرح غور و خوض کرے اور پہلے ان نقائص کو دور کرنے کے بعد اس کا استعمال کرائے تو یقیناً کامیابی ہو گی، جن عورتوں کو ہمیشہ سے اسقاط کی عادت ہے، ان کے لیے بھی شولنگی کا استعمال مفید ہے۔

اولاد کی آرزو کے لیے شولنگی بوٹی کے تجربات

اسقاط

تخم شولنگی پختہ چاندنی پکش لے کر عورت کے سایہ سے بچا کر سایہ میں خشک کریں۔ روزانہ دو بیج علیٰ الصباح باسی پانی سے کھلائیں، اولاد نرینہ ہو گی۔

دیگر

زعفران خالص ایک ماشہ، کستوری خالص دو رتی، گڑ پرانا دو تولہ، افیون شدھ ایک رتی، جائفل چھوٹا ایک عدد، بھنگ کے پتے دو ماشہ، بیج شولنگی پختہ (چاندنی پکش) ایک ماشہ، جملہ ادویات کوٹ کر چھان لیں، اور گولیاں بقدر نخود تیار کریں۔ ایام سے فراغت کے بعد روزانہ صبح و شام ایک ایک گولی معجون موچرس چھ ماشہ میں رکھ کر کھلا دیا کریں۔ چوتھے، پانچویں، ساتویں، نویں دن ہمبستری کریں۔ اگر مقصد حاصل نہ ہو تو دوسرے ماہ بھی بدستور استعمال کرائیں، خدا کے فضل و کرم سے ضرور کامیابی ہو گی۔ معجون موچرس کے بغیر بھی ضرورت دودھ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔