زعفران بے شمار فوائد کی حامل ایسی غیر معمولی اور پر اثر بوٹی ہے جس کا استعمال سیکڑوں انداز میں کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں فوائد حاصل کئے جاتے ہیں۔ زعفران کا استعمال زیادہ تر ہربل ادویات میں کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کی قیمتی تین بوٹیوں میں سے ایک ہے۔

مختلف زبانوں میں نام

ہندی میں کیسر

عربی میں زعفران

بنگالی میں جعفران

لاطینی میں crocus sativus

انگریزی میں saffron

زعفران کے خواص

زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا 45 سنٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔  جڑ کے نیچے پیاز جیسی ایک گانٹھ نکلتی ہے، پتے گہرے سبز پیاز کی طرح لمبے گھنے ہوتے ہیں۔ جڑ کے پاس کے پتوں کے کنارے باہر کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھول جامنی رنگ کے ہوتے ہیں اور انہی پھولوں میں چھوٹی چھوٹی کونپل نما باریک ریشوں (stigmas)کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔ زعفران کے 150 پھولوں سے ایک گرام خالص زعفران حاصل ہوتا ہے۔

زعفران
زعفران

مقام پیدائش:

زعفران کشمیر اور کوئٹہ کے گرد و نواح میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اٹلی، سپین، فرانس، ایران، پرتگال، ترکی اور چین وغیرہ میں ہوتاہے۔

مزاج:

گرم درجہ دوم اور خشک دوجہ اول

افعال:

مدربول وحیض محلل، جالی، مقوی قلب و دماغ اور جگر، مقوی بدن اور محرک باہ

نفع خاص:

مفرح تریاق افیون

مضر:

مضعف گردہ

مصلح:

انیسوں، زرشک، سکنجین

بدل:

تخم اترج، قسط اور تج

زعفران کے فوائد اور استعمال

ایک گلاس نیم گرم دودھ میں 250 ملی گرام زعفران شامل کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

  • گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے۔
  • بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔
  • بلغم کا اخراج بآسانی ہو جاتا ہے۔
  • موسمی نزلہ زکام کے لئے فائدہ مند ہے۔
  • یادواشت کو بہتر بناتا ہے۔
  • ورم کش خصوصیات کی وجہ سے دمہ اور الرجی کے لئے بھی مفید ہے۔
  • اس میں موجود مینگنیز جلدی سونے میں مدد دیتا ہے۔
  • عورتوں میں اگر حیض رک رک کر آتے ہوں تو ان کے لئے مفید ہے۔
  • پیشاب کی رکاوٹ اور جلن کو دور کرتا ہے۔
  • شوگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
  • بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔
  • تشنج میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
  • ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے۔
  • وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
  • یہ بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر کھلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے۔

مقدارخوراک

30 ملی گرام سے 250 ملی گرام تک

مزید پڑھیں: سنا مکی کا استعمال فوائد اور نقصانات