خوب کلاں ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس کے بے شمار فوائد اور استعمال ہیں۔ اسے مختلف امراض جیسے معدہ کی جلن، جگر کی گرمی، الٹی قے، پیچش، بخار، مقعد کی جلن، ہاتھ پاؤں کی گرمائش اور جلن میں استعمال کرایا جاتا ہے۔

مختلف زبانوں میں نام

فیملی Cruciferae

عربی میں خبہ بررالخم خم

فارسی میں شبہ و خا کچی

سندھی میں خاکشیر

ہندی میں خوب کلاں

لاطینی میں Sisymbrium Rio

ماہیت

خوب کلاں اونچائی میں 1 سے 4 فٹ تک بڑھتا ہے۔ اس کے تنے کھڑے ، بالوں والے اور ہلکے جامنی رنگ کے سبز ہوتے ہیں۔ پتے انڈوں کی شکل کے ہوتے ہیں، پھولوں کی چار پیلے رنگ کی پنکھڑیاں ہوتی ہیں اور اس کا قطر 3 سے 6 ملی میٹر اور 2 سے 4 ملی میٹر (0.080.16 انچ) لمبا ہوتا ہے۔ اس پودے کا پھل 0.51.0 انچ لمبا کیپسول کی طرح ہوتا ہے جو سیدھا یا مڑا ہوا اور چمکدار ہوتا ہے۔ اس میں 1 ملی میٹر چپٹے اور بھوری رنگ کے بیج ہوتے ہیں۔

خوب کلاں کا پودا
خوب کلاں کا پودا

مقام پیدائش

پاکستاں میں صوبہ بلوچستان، مغربی پنجاب اور پشاور جبکہ ہندوستان میں راجستھان، یو پی، پنجاب اور ایران میں بھی پائی جاتی ہے۔

مزاج

گرم تر درجہ دوم۔

افعال

دافع بخار، نافع ہیضہ، مفنث اخلاط سینہ۔

خوب کلاں کے فوائد اور استعمال

  • خاکشی کو دافع بخار ہونے کی وجہ سے بخاروں میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔
  • چیچک خسرہ میں بھی اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں نیز بستر مریض پر چھڑکتے ہیں تاکہ دانے جلد ظاہر ہوں۔
  • دق الاطفال کیلئے بھی اسے مفید خیال کیا جاتا ہے۔
  • منفث اخلاط سینہ ہونے کی وجہ سے سرفہ مزمن میں استعمال کراتے ہیں۔
  • ہیضہ میں پیاس اور قے کو تسکین دینے کیلئے گلاب کے عرق میں جوش دے کر پلاتے ہیں اور ہیضہ صفراوی میں آب کاسنی مروق کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔
  • جوشاندہ برائے خسرہ موتی جھرا جب قبض بھی ہو تو خاکسی (خوب کلاں) تین گرام، گاؤ زبان پانچ گرام، منقیٰ نو دانہ، سوا کلو پانی میں جوش دیں جب ایک کلو رہ جائے تو صاف کرکے گلو کوز ملا کر پلاتے ہیں اس سے گھبرہٹ اور بے چینی دور ہونے کے علاوہ دانے جلد ظاہر ہوجاتے ہیں۔
  • خاکشی کو بھون کر تین چار گرام شربت بنفشہ کے ہمراہ استعمال کرنا کھانسی اور ضیق النفس میں مفید ہے۔

مقدار خوراک

5 سے 7 گرام۔

مشہور مرکب

شربت خاکسی اور جوشاندہ وغیرہ۔

نسخہ سفوف ٹھنڈک

معدہ کی جلن، جگر کی گرمی، الٹی قے، پیچش، بخار، مقعد کی جلن، ہاتھ پاؤں کی گرمائش اور جلن میں مفید ہے۔

سفوف ٹھنڈک
خوب کلاں20 گرام
دانہ الائچی سبز20 گرام
ست گلو20 گرام
زھر مہرہ10 گرام
مصری500 گرام
کشتہ خبث الحدید10 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: پہلے زہرمہرہ کو پیس کر عرق گلاب سے اچھی طرح کھرل کریں۔ پھر ہر ایک چیز کا باریک سفوف بنا کر کپڑ چھان کر کے کشتہ خبث الحدید دس گرام شامل کرکے مکس کریں۔ ایک گرام دودھ کی کچی لسی سے صبح و شام استعمال کریں۔

جس کسی کو سانپ نے ڈس لیا ہو علاج کرانے کے بعد اس کا زہر تو ختم ہوگیا ہو، مگر جب گرمیوں کا موسم آتا ہے تو چہرہ ہونٹ یا جسم وغیرہ پر سوجن ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان اپنا چہرہ چھپاتا پھرتا ہے۔ ایسے افراد اس سفوف ٹھنڈک ایک گرام میں کشتہ سنکھ ایک گرام مکس کر کے صبح و شام استعمال کریں تو پہلی خوراک میں چہرہ کی سوجن کم ہو کر ایک سے دو دن میں مکمل ختم ہوجاتی ہے۔ زہر کا اثر ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاۓ گا۔ انشاءاللہ