برگد کو عام طور پر بوہڑ بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک گھنا سایہ دار درخت ہوتا ہے۔ حکماء اس درخت سے شیر برگد اور ریش برگد حاصل کر کے ہربل ادویات تیار کرتے ہیں اور مختلف امراض میں استعمال کراتے ہیں۔ اس درخت کے بے شمار فوائد ہیں۔ برگد کے درخت کی عمر ایک ہزار سال سے تجاوز کر جاتی ہے۔ گزرے زمانے میں بھارت اور پاکستان میں یہ درخت سڑکوں اور شاہراہوں کے کناروں پر عام تھا۔ سری لنکا اور نیپال میں بھی بہت تھا مگر اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن اب بھی پاکستان کے دیہی علاقوں میں آپ کو کہیں نہ کہیں یہ ضرور نظر آئے گا۔
برگد کے مختلف زبانوں میں نام
اردو میں برگد
ہندی اور مرہٹی میں بڑ
فارسی میں درخت ریشہ
پنجابی میں بوہڑ
سنسکرت میں رکت پھل
بنگالی میں بٹ
عربی میں کبیر الاشجار
انگریزی میں banyan
برگد کے خواص
برگد کا درخت بہت گھنا اور اونچا ہوتا ہے۔ اس کی اونچائی 70 فٹ سے 100 فٹ تک ہوتی ہے اور یہ چاروں اطراف برابر پھیلا ہوتا ہے۔
پتے:
اس کے پتے ابتدا میں چھوٹے نرم اور ملائم سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔ پتے فروری اور اپریل کے مہینوں کے درمیان نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جونہی پتوں کا سائز بڑھنا شروع ہوتا ہے تو یہ سبز رنگ کے ہوجاتے ہیں۔ یہ بہت بڑے اور موٹے ہوتے ہیں۔
پھل برگد:
برگد کے پھل کو عام طور پر پھل برگد کہتے ہیں۔ بیر کی طرح گول اور سائز میں بیر جتنا ہوتا ہے۔ ابتدا میں اس پر روئیں ہوتے ہیں، پکنے پر سیاہی مائل سرخ ہوجاتا ہے۔ ان پھلوں کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اسے بھی حکماء مختلف ادویات کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔
ریش برگد (برگد کی داڑھی):
اس کے درخت کی شاخوں سے باریک ریشے نکلتے ہیں جن کو ریش برگد یا برگد کی داڑھی کہتے ہیں۔ اس کا استعمال جریان ،احتلام اور سرعت انزال کیلئے ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ پستانوں کو سخت کرنے کیلئے ریش برگد کا ضماد کرتے ہیں اوردستوں کو بند کرنے کیلئے پانی میں چھان کو پلاتے ہیں۔ اس کا سفوف ہموزن شکر ملا کر بقدر10 گرام، دودھ ایک پاؤ کے ہمراہ مردوعورت کو کھلانا معین حمل ہے۔
شیر برگد (برگد کا دودھ):
پتوں یا نرم شاخوں سے دودھیا رنگ کا گاڑھا محلول نکلتا ہے جسے برگد کا دودھ یا شیرِ برگد کہتے ہیں۔ یہ جسم پر لگ جائے تو سیاہ نشان بناتا ہے۔ اگر تھوڑی دیر ہوا میں رہے تو ربڑ کی طرح جم جاتا ہے۔
صبح کے وقت چینی یا بتاشے میں اس کا دودھ 10 بوند سے شروع کرکے کھانا شروع کریں اور ایک ایک بوند ہرروز بڑھاتے جائیں۔ 20 بوند تک پہنچ کر ایک ایک بوند کم کرکے 10 بوند پرلے آئیں۔ یہ سوزاک ،احتلام ،جریان دمہ کھانسی اوردل کے امراض کے لئے مفید ہے۔
مزاج:
سرد خشک درجہ سوم
برگد کے فوائد
اس کا دودھ ، پھل اور داڑھی کا مفرد یا مرکب استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
- کیونکہ اس کا مزاج سرد خشک ہے. قابض ہے دستوں کو بند کرتا ہے۔
- صفرا بلغم اور پھوڑے پھنسی کو دفع کرتا ہے۔
- اس کی تازہ کونپل ریاح کو توڑتی ہے۔
- سوزاک اور گردے کی سوزش کے لیے نافع ہے۔
- زخم کو بھرتا ہے۔
- مسوڑوں کی سوجن کے لیے نافع ہے۔
- رقت منی سرعت انزال، جریان، کثرت بول اور کثرت احتلام کو دفع کرتا ہے۔
- سیلان الرحم میں مفید ہے۔
- بواسیر خونی میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔
- نہایت ممسک اور قوت باہ کے لیے اکسیر ہے۔
- گرم مزاج والوں کو موافق ہے۔
مشہور مرکب
ٖحب الخاص بوہڑ کے دودھ والی یا بوہڑ کے دودھ والی گولیاں۔
مزید پڑھیں: اسگند ناگوری کیا ہے فائدے اور استعمال